امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز

لاہور (این این آئی) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج ملا تو میں تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا۔حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت موجودہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹی وی ڈراموں کے مواد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں رشتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے جس وجہ سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ بنانے والے ہر رشتے کو برا دکھا رہے ہیں، آج ایک بہن، ماں، باپ، بھائی اور بیٹی، ہر رشتہ برا ہے، یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں خود بخود منتقل ہو جاتی ہیں۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ڈرامہ نند اس لیے مقبول ہوا کیونکہ اس میں نند کو برائی کے طور پر دکھایا گیا تھا، ہم ایسے ڈراموں کا بالواسطہ یا بلاواسطہ اثر لیتے ہیں۔نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر مجھے سینسر بورڈ کا چارج دیا گیا تو میں ایسے تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، میں صرف ایسے ڈراموں کو ترجیح دیتا ہوں جو سبق آموز ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved