امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

چھنگ ڈائو (این این آئی)پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ کے علاقے چھنگ ڈائو میں چین پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا تھا۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ متعدد زرعی مارکیٹ تک رسائی کے پروٹوکول سمیت پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تیزی آ رہی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے پالیسیوں کا تعارف کرایا اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2024 کے دوران صوبہ شانڈونگ کی پاکستان سے درآمدات 36.25 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ اسی عرصے میں پاکستان کی چین کو برآمدات 704.40 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم ین-ایس سی او لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن ڈیمونسٹریشن ایریا)کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین چانگ ہوا، سی سی پی آئی ٹی (چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ) چھنگ ڈائو وانگ ژیا اور پاکستان چائنا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ زیہائی نے بھی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے معاشی انضمام کو بڑھانے میں چھنگ ڈائوسٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved