امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دورانِ کنسرٹ خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ گئی، بوسہ بھی دیا

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خاتون مداح اْن کے گلے لگ کر رو پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاطف اسلم کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ کنسرٹ گزشتہ دنوں بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کی لائیو پرفارمنس کے دوران، ایک خاتون مداح اچانک اسٹیج پر آجاتی ہیں اور گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرنے لگتی ہیں۔خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ کر روتی ہیں اور پھر گلوکار کا ہاتھ پکڑ کر اْنہیں ‘آئی لو یو’ (I Love You) بھی کہتی ہیں۔مداح گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اْن کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتی ہیں،

بعدازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو اسٹیج سے نیچے اْتار کر اْنہیں ٹیشو پیپر دیتے ہیں۔دوسری جانب خاتون مداح کے یوں اچانک گلے ملنے سے عاطف اسلم ناراض نظر آئے لیکن انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے اس صورتحال کو سنبھالا۔ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے عاطف اسلم کے مداحوں نے گلے ملنے والی خاتون مداح پر سخت تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا نامناسب اور غیراخلاقی سلوک کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved