کراچی( این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور لندن اسٹاک ایکس چینج گروپ کے درمیان اہم معاہدہ ہوگیا۔پی ایس ایکس اعلامیے کے مطابق ایل ایس ای جی کے ساتھ ای ایس جی پر تعاون کا سمجھوتہ طے پایا ہے، ایل ایس ای جی کے ساتھ ماحولیات، سماجیات اور گورننس پر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے ای ایس جی ڈیٹا ٹولز کا ایک مجموعہ تیار کرنے کے لیے کام کریں گے، ڈیٹا کو پی ایس ایکس کی لسٹڈ کمپنیاں اپنی ای ایس جی ڈیٹا رپورٹنگ کے لیے استعمال کر سکیں گی۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔