امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

ضمنی انتخابات ،ڈھونگ رچایا گیا، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے جمعے کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن، انتخابات نہیں تھے،

ایک ڈھونگ رچایا گیا۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو بتائے کہ ضمنی الیکشن میں عدلیہ سے آر او کیوں نہ لیے گئے، 24 گھنٹے ہوگئے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اس گھناؤنے جرم سے پنجاب حکومت مستفید ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ووٹ ہی جمہوریت ہے جو پارلیمان کاستون سمجھاجاتاہے، ووٹ کاصحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتاہے، ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا سب نیدیکھا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ایک پولنگ اسٹیشن پرگیا تو پریزائیڈنگ افسر نے رجسٹرڈ750 ووٹ بتائے، لیکن اس پولنگ اسٹیشن میں 900سے زائد ووٹ کاسٹ کروائے گئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved