اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو خوش آمدید کہنا اعزاز کی بات ہے۔
