لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری مونس الٰہی کے صوبائی حلقے کے دو پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسرز نے ہمیں بتایا ہے کہ ان کے پاس فارم 45 ہے ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے کہ آخر فارم 45 کس کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دھاندلی کا پیشگی منصوبہ بنا رکھا تھا۔
