امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کل سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

تہران (این این آئی)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کل 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہِ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایرانی وفد میں وزیرِ خارجہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے علاوہ بڑا تجارتی وفد بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے باہمی قانونی تعاون کا ایم او یو کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ باہمی قانون معاونت کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ سے ایران کے ساتھ باہمی قانونی تعاون کے ایم او یو کی منظوری بھی لے لی گئی ہے، وزارت قانون و انصاف کی سمری کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ذرائع کے مطابق قانونی معاہدے اور قانونی ایم اویو پر دستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہیں، پاکستان اور ایران سول اور کمرشل امور میں باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ایرانی صدر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آسلام اباد پہنچے گا، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے ، ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ایرانی صدر کے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کے ساتھ باضابطہ ملاقات و مذاکرات بھی ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved