امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور/نارووال/قصور/صادق آباد/فیروزوالہ(این این آئی)ضمنی انتخابات کے لئے ہونے والی پولنگ کے دوران مختلف حلقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے ،ظفر وال میں سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کے مبینہ تشدد سے مسلم لیگ (ن) کا کارکن جاں بحق ہو گیا،دیگر کئی مقامات پربھی سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا جس میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ،پولیس کارکنوں میں تصادم روکنے کے لئے بیچ بچائو کراتی رہی جبکہ کئی کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا گیا، لڑائی جھگڑے کے واقعات کے باعث پولنگ کا عمل بھی تعطل کا شکار ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق ظفروال میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوگیا اوراس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ ڈنڈے کے حملے میں 60سالہ محمد یوسف شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد پولنگ کا عمل بحال ہو گیا ۔قصور کے حلقہ این اے 132میں پولنگ اسٹیشن کھڈیاں خاص میں ووٹرز گتھم گھتا ہوگئے ہیں،جھگڑا خواتین کو ووٹنگ ڈالنے سے روکنے پر ہوا۔ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کارکنوں میں بیچ بچائو کرایا ۔

صادق آبادمیں حلقہ پی پی 266میں پولنگ اسٹیشن محب شاہ کے باہر دو سیاسی جماعتوں کے کارکن آپس میںلڑپڑے،کارکنان کی لڑائی میں قریب کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے،جھگڑے کے باعث پولنگ کچھ دیرکے لئے روک دی گئی،پولیس نے جھگڑا کرنے والے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔لاہور کے حلقہ این اے 119میں سنی اتحاد کونسل اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں جھگڑا ہو ا جس پر پولیس نے4 افراد کوگرفتارکرلیا۔جھگڑا یو ای ٹی کے قریب پولنگ اسٹیشن نمبر 171 پر ہوا،پولیس کے مطابق کارکنوں کے درمیان جھگڑاکیمپ لگانے کے معاملے پر ہوا۔لاہور کے حلقے پی پی 164 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ء ٹائون سے گرفتار کر کے روانہ ہوگئی، شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیںآ سکی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا۔دوسری جانب چودھری شبیر گجر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔فیروزوالہ میں حلقہ پی پی 139میں گورنمنٹ ہائی سکول نظامپورہ کے باہردوگروپوں میں جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے دو افرادکوگرفتارکرلیا،

جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل تین گھنٹے تک رکا رہا ۔پی پی 139 کے پولنگ اسٹیشن جھگیاں سیالہ میں بھی مسلم لیگ (ن ) اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا اور بعدا زاں حالات بہتر ہونے پر دوبارہ پولنگ کا عمل شروع کیا گیا ۔وزیرآباد کے علاقے احمد نگر میں مسلم لیگ(ن) اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں میں تصادم کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔پولیس کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کا گیٹ بند کردیا گیا، جھگڑا سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کی جانب سے پریذائیڈنگ افسر پر دھاندلی کا الزام لگانے پر ہوا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved