امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بشریٰ بی بی کی رپورٹس کلیئر قرار، گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے،اسپتال ذرائع

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں رہیں جہاں ان کی انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ نہیں دیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی،الٹراساؤنڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی جبکہ چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔ ہسپتال ذرائع نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کا خون کا نمونا نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائیگا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرعاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved