امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پرزوں، آلات اور ٹیکنالوجی کے حصول پر پابندیاں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی۔

کہا گیا کہ خطے میں بعض ممالک پر پابندی اور بعض ممالک پر اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر کھلی چھوٹ علاقائی امن کے منافی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے میزائل کے پرزوں، آلات اور ساز و سامان کی ترسیل کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ماضی میں بھی ان اداروں کے ساتھ ان آلات کی خرید و فروخت کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون پر 4 کمپنیوں پرپابندی عائد کردی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں میں سے 3 کا تعلق چین اور ایک کا بیلاروس سے ہے، انہوں نے کہا تھا کہ پابندیوں کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں ہے بلکہ رویے کی تبدیلی ہے تاہم رویے تبدیل کرنے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی کہ آیا ان کا اشارہ کمپنیوں کی طرف ہے یا پاکستان کے رویے کی جانب ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹیو آرڈر (ای او) 13382 کے تحت 4 اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved