امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

و فاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز، آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کل اتوار کو ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

کہا گیا کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔دوسری جانب، محکمہ داخلہ پنجاب نے اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش بھی کر رکھی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور، تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفروال، بھکر، قصور، شیخوپورہ، صادق آباد، کوٹ چٹہ، ڈیرہ غازی خان میں سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 خالی نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کی 2، 2 نشستوں جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved