لاہور( این این آئی)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبد اللہ حمید گل نے کہاہے کہ ملکی بقا ء کیلئے مضبوط فوج کا ہونا نہایت ضروری ہے،9مئی کے واقعہ پر ہر محب و طن پاکستانی دکھی اور غمگین ہے یہ واقعہ کسی صور ت نہیں ہونا چاہیے تھا،پوری پاکستانی قوم 9مئی کے واقعات میں ملو ث کرداروں کو سر عام پھانسی پر چڑھتا دیکھنا چاہتی ہے۔
ان خیالا ت کااظہار انہو ں کے پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج کی تنصیبات اور جناح ہائوس جیسی عمارت پر حملہ کیا ۔ شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے، جو لوگ بھی اس گھنائونے جرم میں ملوٹ ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور ریاست پاکستان کی تنصیبات کو احتجاج کے نام پر نشانہ بنانے والے انجانے میں غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے تھے ، پاک فو ج کے جوانو ں نے حملہ کرنے والو ں پر گالی نہ چلا کر ملک د شمنو ں کے ملک میں خانہ جنگی کرانے کے عزائم خاک میں ملا دیئے جس پرہم پاک فوج کے صبرو تحمل پر انہیں خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں۔