امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات کل ہوں گے ،موبائل ، انٹر نیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش

اسلام آباد+ لاہور( این این آئی)قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی21خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 21اپریل بروز ( اتوار) کو ہوں گے ،پنجاب کے 12صوبائی اور 2قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو گی ،انتخابات کے لئے سکیورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،سکیورٹی اور شکایات کے حوالے سے کنٹرول روم اور الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دئیے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپر 237امیدوار میدان میں ہیں۔ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز اور پریذائیڈنگ آفیسرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹس کے مساوی اختیارات دے دیئے ہیں۔ آر اوز کے کیمپ آفسز سے پریذائیڈنگ افسران نے سامان حاصل کر لیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12،خیبر پختوانخواہ اسمبلی کی 2، سندھ اسمبلی کی 1، بلوچستان اسمبلی کی 2نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے207سے آصفہ بھٹوزرداری اور پی ایس 80سے زبیر احمد جونیو بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔صوبہ پنجاب کے 12صوبائی اور 2قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو گی ۔

صوبہ پنجاب کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 40لاکھ 44ہزار 552رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365خواتین ووٹرز ہیں۔پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے 663مردانہ 649زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ضمنی الیکشن میںلاہورکے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں میں انتخاب ہوگا۔

قومی اسمبلی کے این اے119سے علی پرویز اورشہزاد فاروق سمیت 9امیدوارں مدمقابل ہیں،جبکہ پی پی147 سے لیگی امیدوارملک ریاض اور محمد خان مدنی سمیت 11امیدوار مدمقابل ہیں۔پی پی 149سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی اور قیصرشہزاد سمیت14امیدوار،پی پی 158سے لیگی امیدوار چوہدری نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الٰہی سمیت 22امیدوار آمنے سامنے ہیں۔پی پی 164سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت بیس امیدوار مدمقابل ہیں۔

پنجاب کے عہدیدار کے مطابق14قومی و صوبائی حلقوں پر منعقدہونے والے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 35ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔2599پولنگ اسٹیشنز میں سے 419انتہائی حساس جبکہ 1081کوحساس قرار دیا گیا ہے۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت بھی حاصل ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔دوسری جانب ضمنی انتخابات کے موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 13اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی ہے ۔وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور، قصور،شیخوپورہ،تلہ گنگ، کلر کہار،گجرات،، علی پور چٹھہ،ظفر وال، بھکر، صادق آباد، ڈی جی خان میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل رکھی جائے۔ خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved