سرگودھا(این این آئی)پاکستانی نوجوان سے فیس بک پر دوستی سے محبت میں گرفتار ہو کر بیرون ملک چین سے دوشیزہ سرگودھا اپنے محبوب کے پاس پہنچ گئی جس نے آمد پر مقامی عالم دین کے ہاتھوں اپنا مذہب چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرتے ہوئے دعا میں آب زم زم اور مدینہ منورہ کی کھجوریں پیش کی گئیں۔
سرگودھا کے تاریخی قصبہ کے نوجوان ساجد سے چینی دوشیزہ لینور سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی تو بیرون ملک چین سے پاکستانی نوجوان سے محبت میں گرفتار دوشیزہ پہنچ گئی جس نے اپنے محبوب کے ہمراہ مدرسہ مدینہ غوثیہ کے مقامی عالم دین صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی سے ملاقات میں اپنا مذہب کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام قبول کر لیا
جس پر اسکا اسلامی نور بی بی رکھ دیا گیا اور اسے اسلامی تعلیمات سے روشناس کرتے ہوئے ایمان کی استقامت کی دعا کے ساتھ نو مسلم دوشیزہ کو آب زم زم اور مدینہ منورہ کی کھجوریں پیش کی گئیں۔اس موقع پر غیر ملکی نومسلم دوشیزہ نور بی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی یہ خوشیوں بھرا ملک ہے جہاں کے لوگ محبتوں بھرے جزبات کے ساتھ مہمان نواز بھی ہیں اور پاکستان پہنچ کر مجھے یہاں کی ثقافت اور میل ملاپ بہت اچھا لگ رہا ہے۔