امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ضمنی انتخابات،پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے

لاہور ( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے 14قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب کے 14قومی و صوبائی حلقوں پر منعقدہ ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 35ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، صوبہ بھر کے 2ہزار 599پولنگ سٹیشنز میں سے 419انتہائی حساس اور ایک ہزار 89 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 40لاکھ 44ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، 663مردانہ، 649زنانہ، ایک ہزار 289جوائنٹ پولنگ سٹیشنز اور الیکشن کمیشن کے عملے کو بھرپور سکیورٹی دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

آئی جی نے کہا کہ سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، فورس مکمل پر اعتماد ہے، انشا اللہ پرامن اور محفوظ ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کیلئے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144 اور اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved