امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خیبرپختونخوا، بارشوں کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 36 افراد جاں بحق اور 46 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 20 بچے 8 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زخمیوں میں 9 خواتین، 33 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 2003 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے اضلاع خیبر،لوئر اور اپر دیر، لوئر اور اپر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور اورکزئی میں رونما ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر حالیہ بارشوں میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 11 کروڑ روپے جاری کیے۔رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، چترال، باجوڑ، کوہستان، پشاور، نوشہرہ، مہمند، دیر، ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں امدادی سامان فراہم کیا گیا۔بتایا گیاکہ امدادی سامان میں خیمے، چٹائیاں،کچن سیٹس،کمبل، بستر، ترپالیں، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیا شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع 1700 پر دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved