لاہور ( این این آئی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ جامع اور پائیدار بنیادوں پر ترقی حکومت کی ترجیح ہے،پاکستان میں ہر سال دس ہزار آئی ٹی گریجویٹس پیدا کررہے ہیں،ملک کو آئی ٹی حب بنائیں گے، سمارٹ اپس ،ایکو سسٹم پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لئے مواقع بڑھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آئی ٹی سی این ایشیاء نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ٹی حب بنائیں گے، آئی ٹی سب شعبوں کی ترقی کا باعث بن رہی ہے، پاکستان میں ہر سال دس ہزار آئی ٹی گریجویٹس پیدا کررہے ہیں۔حکومت ایکو سسٹم،پالیسی سازی اور ساز گار ماحول کی فراہمی سمیت ہر طرح سے آپ کی مدد کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ بزنسز کو سپورٹ کیا جائے،بزنس میں ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، ملک میں ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، نالج بیس اکنامی کی ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، نجی شعبے کو ہرقسم کی سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ اپس ،ایکو سسٹم پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لئے مواقع بڑھیں، حکومت آئی ٹی کے شعبے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے،اس حوالے سے بجٹ میں وافر فنڈز رکھے گئے ہیں،
حکومت ٹیکنالوجی پارکس میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، نوجوانوں کو سمارٹ فون،لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،اب ڈیوائس پاکستان میں تیار ہورہی ہیں،جلد ہی برآمد بھی کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا شمار تین بڑے فری لانس ملکوں میں ہوتا ہے، پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو فری تربیت دی گئی، آئی ٹی ،ایکو سسٹم میں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، جامع اور پائیدار بنیادوں پر ترقی حکومت کی ترجیح ہے، خواتین کو با اختیار بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔