راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فوج کے جنرل سٹاف کے چیف جنرل متین گورک نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعاون اور دائرہ کار بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فوج کے جنرل سٹاف کے چیف جنرل متین گورک نے جمعرات کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون اور دائرہ کار بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔