امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلوچستان میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، گھروں کی چھتیں گر گئیں

اسلام آباد/پشاور کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیر آب ،کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔تفصیلات کے مطابق پسنی میں مسلسل بارشوں سے 15 سے زائد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں، مسلسل بارشوں سے پسنی شہر میں لوگوں کے گھروں میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ گوادر کے علاقے فقیر کالونی، ملا فاضل چوک سمیت نشیبی علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا، مکران کوسٹل ہائی وے بھی 2 مقامات پر بند ہوگئی ہے ،

گزشتہ شب اورماڑہ بسول کے مقام پر سیلابی ریلے سے پل ٹوٹنے کے باعث روڈ بند ہوگئی تھی، پرنسسز آف ہوپ کے مقام پر متبادل راستہ بہہ جانے کی وجہ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔دوسری جانب حکام کے مطابق خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں 18 تا 22 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، تاہم 25 تا 29 اپریل کے دوران بارشوں کا دوسرا اسپیل ہوگا جو تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری کا باعث بن سکتا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہری خطرناک پہاڑی علاقوں کی طرف سفر اور برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں،کمزور انفراسٹرکچر سے دور رہیں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved