امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انسولین کا استعمال کرنیوالے وسیم اکرم نے اپنی مارننگ روٹین شیئر کردی

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی سابق کھلاڑی و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مداحوں کی پرزور فرمائش پر اپنی ’مارننگ روٹین‘ شیئر کی ہے۔وسیم اکرم نے ایک مختصر سی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ساتھ میری مارننگ روٹین کا حصہ بنیں۔وسیم اکرم کا اپنی صبح کے معمولات پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ 6 بج کر 30 منٹ پر اٹھتے ہیں، خود کو انسولین کے یونٹس لگاتے ہیں، ایک کپ کافی پیتے ہیں اور پھر اپنی بیٹی عائلہ کو اسکول چھوڑنے جاتے ہیں۔

وسیم اکرم نے ویڈیو میں بتایا کہ اس وقت صبح کے 10 بج رہے ہیں اور وہ ڈیڑھ کلو میٹر کی چہل قدمی کر چکے ہیں، اب وہ ناشتہ کریں گے جس میں دہی کے ساتھ تھوڑا سا کیلا، بیریز اور میوزلی لیں گے۔وسیم اکرم کے مطابق میوزلی شوگر کی سطح کو تادیر متوازن رکھتی ہے۔مایہ ناز کھلاڑی نے اپنی ویڈیو میں بتایاکہ یہ ناشتہ کرنے کے بعد وہ خود کو مزید انسولین لگائیں گے اور پھر جِم جائیں گے۔وسیم اکرم نے بھاری بھرکم ناشتے اور پکوان کھانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ لوگ پوچھیں گے کہ بھائی جان اب 36 نان اور ایک کلو نہاری کیسے کھانی ہے، میں یہ غذائیں نہیں کھاتا، میں بس یہی ناشتہ کرتا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved