امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

20دن اہم ہیں کٹی کٹا نکل آئے گا ، شیخ رشیدکا دعویٰ

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا بلکہ اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا ،20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئے گا ،ستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے،تاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھران سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا،ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہے کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹے گا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی ،اصل عوام کی نفرت کانشانہ (ن) لیگ ہے ،(ن) کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مردوں میں رہی ،اس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہے ،اب نوازشریف کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب ان کے لئے ریسٹ ازدی بیسٹ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پائوں پرکھڑی نہیں ہوگی،50فیصدمہنگائی ،زیادہ کارخانے بند، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سے کم ہورہے ہیں، دنیامیں گندم اورایل این جی کی قیمت100فیصدکم ہوئی لیکن پاکستان میں100فیصدبڑھی ہے ،معیشت زمین بوس ہو گئی ہے ،غریب زندہ دفن ہوگیاہے قبرایک ہے اوربندے چارہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved