امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمان میں دن میں رات کا منظر، فوجی ہیلی کاپٹروں سے ریسکیو آپریشن

مسقط(این این آئی)خلیجی ریاست سلطنت عمان میں حالیہ ایام میں ہونے والی خوفناک بارشوں کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور سلطنت عمان میں بارش سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرینڈ کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو کلپس میں بھی دکھایا گیا ہے کہ سیاہ بادل برائمی گورنری میں سورج کی روشنی کو روک رہے ہیں جس سے ہر سو تاریکی پھیل رہی ہے اور علاقہ دن کو رات کا منظر پیش کر رہاہے۔

اسی گورنری میں بارش کے ساتھ بہت زوردار طوفان بھی آیا۔اس کے علاوہ فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی کارروائیوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ فوج نے ملک میں موسمی حالات کے دوران پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے میں بھرپور مدد کی ہے۔عمانی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ملک میں جاری بارشوں کی وجہ سے آج بدھ کو ظفار اور الوسطی کے علاوہ تمام گورنریوں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا۔

حکام نے دارالحکومت مسقط سے تقریبا 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ملک کے مشرق میں واقع شمالی الشرقیہ گورنری میں گاڑیوں کے بہنے کے نتیجے میں 9 طلبا سمیت کم از کم 18 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔عمان میں وزارت تعلیم نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیلاب نے بچوں کو لے جانے والی کئی گاڑیوں کو ڈبو دیا۔ ابھی تک کئی طلبہ اور دیگر شہری لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved