امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار، ٹوئٹر پر 17سیاسی ٹرینڈز حساس قرار

لاہور ( این این آئی) دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ہوا ہے، کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے سوشل میڈیا پر 3ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (ٹوئٹر )پر چلنے والے17سیاسی ٹرینڈ ز حساس قرار دیئے گئے، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلی شخصیات پر بیجا تنقید کی گئی۔رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ بنیادوں پر چلنے والے 9ٹرینڈز کی نشاندہی کی گئی جبکہ قومیت پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا ٹرینڈز کے ذریعے بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر بدامنی پھیلانے والے 2836پیجز اور سائیٹس بلاک کردیں ، سوشل میڈیا پر متحرک دو نئی تنظیموں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved