امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میرا ورکر بھی فضل الرحمن کو شکست دے دے گا، علی امین گنڈاپور

اسلام آبا د(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرا ورکر بھی فضل الرحمن کو شکست دے دے گا، ان کا تو گھر میں ووٹ نہیں ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فضل الرحمن ساتھ دینے کو تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، وہ اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں عوام کو صحت کارڈ دیں جیسے کے پی میں ہم نے دیا، چالیس سال پنجاب میں حکومت کی، ایک ہسپتال نہیں بنایا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، پی ڈی ایم تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کر لیا ، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن پلان جیسے تجربات سے باہر نکلیں، عوام کا سوچیں، مختلف مسائل سے دوچار ہیں، شکر ہے احساس ہو رہا ہے کہ غیر قانونی گھر پر چھاپہ غلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سال سے جو چھاپے مارنے میں ملوث ہیں ان کی فیملیز کو انہیں سمجھانا چاہیے، لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ہر کسی کو اٹھا لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کی زبان عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں، عوام نے انتخابات میں اشارہ دے دیا، عوام کا اشارہ سمجھ جاؤ، اصلاح کے لیے تیار نہیں تو سزا کے لیے تیار ہو۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved