امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

گوری سے شادی کی تو میرے دوست پر پتھر پھینکے گئے، شاہ رخ خان

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری سے شادی کے لیے پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے بتایا کہ میں اور گوری ایک پارٹی میں ملے تھے اور پھر کچھ عرصے کے لیے ایک دوسرے سے علیحدہ بھی ہو گئے تھے، یہ سب اس وقت ہوا جب گوری اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی آ گئی۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ گوری کو دوبارہ پانے کا عزم لیے میں بھی ممبئی پہنچ گیا اور سوئمنگ سے اس کی دلچسپی کے بارے میں جانتے ہوئے مختلف ساحل سمندروں پر گیا اور خوش قسمتی سے آخری ساحل پر گوری کو تلاش کر لیا اور پھر اس کے بعد سے آج تک ہمارا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا آ رہا ہے۔بالی وڈ سپر اسٹار نے مزید بتایا کہ شادی سے پہلے ہم دونوں نے کافی مشکلات کا سامنا کیا، گوری کے گھر والوں کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی اور کچھ مذہبی تنظیموں کی جانب سے بھی دوسرے مذہب کی لڑکی سے شادی کرنے کے میرے فیصلے کی مخالفت کی گئی،

گوری سے شادی کی تو میرے خلاف احتجاج کیا گیا اور میرے دوست پر پتھر بھی برسائے گئے۔شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ اب جب میں یہ سوچتا ہوں کہ اگر گوری کے والدین کی جگہ میں ہوتا تو میں بھی اپنے جیسے لڑکے سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کرتا، اب تو میں بالکل ٹھیک ہوں اور بال پیچھے کی طرف باندھتا ہوں لیکن اس وقت میرے پاس میرے ماتھے پر ہوتے تھے اور میں ایک دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا تھا۔بھارتی اداکار کا کہنا تھا ایسی صورت حال میں اگر میری بیٹی ہوتی اور کوئی میرے پاس آکر کہتا کہ میرے بال دیکھو اور میں ایک مختلف مذہب سے بھی ہوں میری شادی اپنی بیٹی سے کر دو تو میں کہتا کہ اپنا بوریا بستر پیک کر کے فوراً یہاں سے نکل جاؤ اس سے پہلے کہ میں تمھیں دھکے دیکر یہاں سے نکالوں، میرے خیال میں اس وقت گوری کے والدین اپنی بیٹی کی شادی میرے ساتھ نہ کرنے کے حوالے سے بالکل ٹھیک تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved