امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

متعدد معروف کرکٹرز مجھے میسیجز بھیجتے ہیں،مومنہ اقبال

لاہور (این این آئی)اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں۔مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے متعدد سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نے سوال پوچھا کہ آج کل خبریں گردش کررہی ہیں کہ کرکٹرز اداکاروں کو پیغامات بھیج رہے ہیں، کیا آپ کو بھی کوئی میسج آیا ہے؟جس پر مومنہ اقبال نے تسلیم کیا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسج بھیجتے ہیں،

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔میزبان نے سوال پوچھا کہ مومنہ اقبال کو کس طرح کے میسجز آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ’ہائے (Hi) ’، کیسی ہیں آپ۔میزبان کے اصرار کرنے پر مومنہ اقبال نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے انہیں میسج کیے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، ان سے عمر میں بڑے تھے اور پہلے ٹیم شامل تھے۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ ’میں کیوں بتاؤں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیے تو وہ مشہور ہوجائیں گے‘، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی ان کی کرکٹ نہیں دیکھی کیونکہ وہ کونسا بیٹھ کر میرے ڈرامے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نوال سعید نے بھی کہا تھا کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکائونٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔بعدازاں رواں سال انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں، انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved