لاہور( این این آئی)پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی کال دے دی۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کے مطابق جن دکانداروں نے سپلائی لے لی ہے وہ منگل کی شام 5 کے بعد سے بالکل سپلائی نہ اٹھائیں،
نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 32 روپے اضافے کے ساتھ 495 روپے کلو میں سپلائی کی جا رہی ہے۔