لاہور( این این آئی)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ لوگوں نے ہمیشہ میری معصومیت کا ناجائز فائزہ اٹھایا ہے ، میں خود شاطر ہوں اور نہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں ، میں ہمیشہ سادگی اور عاجزی کو پسند کرتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں معصوم ہوں یہی وجہ ہے کہ لوگ دھوکہ دینے سے باز نہیں آتے ، بعض اوقات تو میری معصومیت کا مذاق بھی اڑایاجاتاہے ۔
مجھے فخر سے کہہ سکتی ہوں میں نے کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا ، اگر انجانے میں کہی ہوئی میری بات سے کسی کا دل دکھ جائے تو میں اس کا علم ہونے پر فوری معذرت کر لیتی ہوں ۔ انہوں نے اپنے ہسپتال کے منصوبے کے حوالے سے کہا کہ اس میں بہت سے لوگوں نے جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کیں ، میں یہ پراجیکٹ اپنے لئے نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے لئے قائم کرنا چاہتی تھی ۔