امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یہ صرف نذرانہ ہے، فائرنگ کے بعد سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے نکلا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اپریل کو ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے افراد کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد نے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں اور بیگ اٹھائے ہوئے تھے۔ مزید برآں، کلپ میں انہیں سلمان خان کی رہائش گاہ کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل دونوں مشتبہ افراد نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے آس پاس کے علاقے کا جائزہ لیا تھا جبکہ فائرنگ کے بعد دونوں افراد ممبئی چھوڑ کر جاچکے ہیں اور فی الحال فرار ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی اداکار کو صرف نذرانہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے سلمان خان کو دوبارہ بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے سلمان خان سے رابطہ کرکے اْنہیں مزید تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سْپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے حملہ آواروں کا پہلا خاکہ جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

تاہم اب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد کیپ اور بیگ پہنے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک نے جینز پر سفید ٹی شرٹ اور کالی جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ دوسرا شخص سرخ ٹی شرٹ اور پینٹ پہنے تھا۔پولیس کے مطابق ان دو مسلح افراد میں سے ایک وشال راہول نامی گینگسٹر ہے جو ہریانہ میں متعدد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہے، جس کا تعلق ہریانہ کے شہر گروگرام سے ہے۔

وشال راہول کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے اور یہ گینگسٹر روہت گودارا کا خاص شوٹر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ’ٹریلر‘ قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی رہائش گاہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے، جو ممکنہ طور پر ان مسلح افراد کے زیر استعمال تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشتبہ افراد کی تلاش کو تیز کر دیا ہے اور ان کی تلاش میں ہریانہ پولیس کی بھی مدد طلب کرلی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved