امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مہنگے تیل پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کوقابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگے تیل پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کوقابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے،بجلی کی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ناگزیر ہے،ونڈ ،پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے،حکومت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے ،بجلی کی چوری کی روک تھام میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، دوسرے صوبے بھی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات اٹھائیں،

این ڈی ایم اے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرے۔ وہ پیر کو یہاں بجلی کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اوایس احمد خان لغاری ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت سے متعلق مختلف اجلاس ہو چکے ہیں،ملک میں بارشیں ہو رہی ہیں اس سے ڈیموں میں بھی پانی آئے گا اور پن بجلی کی پیداوار بڑھے گی۔ انہوںنے کہاکہ بارشوں سے جانی نقصان بھی ہو اہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرے تاکہ جہاں جہاں بھی بارشوں سے نقصان ہواہے وہاں پر امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے،بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دوسرے صوبوں کو بھی اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں،یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کی استعداد بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری کے بغیر مطلوبہ فوائد کاحصول ناممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں خامیاں اور کمزوریاں دور کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کی استعداد بڑھانے کے لئے ماہرین کی خدمات لینے کی ضرورت ہے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اضافی بجلی کو بھی استعمال میں لانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

پن بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے، ونڈ، پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سسٹم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ 27 ارب ڈالر کی درآمدات سے ہم اپنی بجلی اور ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مافیاز ملک کی دولت کو نچوڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی پیداوار کے لئے اگر ہم متبادل ذرائع استعمال کریں تو اربو ں ڈالر کا تیل کادرآمدی بل کم کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی اگر کر لی جائے تو ہمیں مستقبل میں بہت فائدہ ہو گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved