امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جب بھی شادی کروں گی تو اپنے کام سے بریک لوں گی ،مہوش حیات

لاہور (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مرد ان سے ڈرتے ہیں، ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، آج تک کسی نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے روابط بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔مہوش حیات کا ایک دن جیو کے ساتھ کا تین سال پرانا انٹرویو حال ہی میں عید الفطر پر دوبارہ ٹی وی پر نشر کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مذکورہ انٹرویو میں مہوش حیات نے شادی اور تعلقات سمیت پاکستانی انڈسٹری میں کم معاوضے پر بھی کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے مقابلے اشتہارات میں زیادہ پیسے ملتے ہیں۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں شادی، رومانس اور اپنے کرش پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مہوش حیات نے اعتراف کیا کہ وہ ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر فدا رہی ہیں اور اب بھی وہ ان پر فدا ہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر لیونارڈو ڈی کیپریو ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کے ہاں بارات لے کر آئیں وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ذمہ داری کا نام ہے، اس لیے انہیں احساس ہے کہ جب بھی وہ شادی کریں گی تو وہ اپنے کام سے بریک لیں گی۔مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں متعدد بار شادی کی پیش کش کی جا چکی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن کن افراد نے شادی کی پیش کش کی۔ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مرد ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی بھی مرد نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، شاید ان کی شخصیت کی وجہ سے مرد ان سے دور رہتے ہیں اور ان پر ٹرائیاں نہیں مارتے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ مرد ان سے روابط بڑھانے سے قبل سوچتے ہیں اور ٹرائیاں مارنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved