امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات ہوئیں، پی ڈی ایم اے

اسلام آباد (این این آئی)پرونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات کی تصدیق کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 9 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے سے 9، بہاول نگر، بہاولپور اور لودھراں میں 3، 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ صوبے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری بارشوں اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved