امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب حکومت کا روٹی کی قیمت میں 4روپے کمی کا اعلان

لاہور (این این آئی)ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ الحمدللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقررکردی ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ اس فیصلے پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل مریم نواز نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کردیا تھا۔صوبہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2800 روپے سے کم ہو کر 2300 روپے ہو گئی ہے۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس کمی کی وجہ گندم کی قیمت میں کمی کو قرار دیا ہے۔ پنجاب میں گندم کی کٹائی شورع ہو گئی ہے تو مارکیٹ میں نئی گندم کی آمد اور طلب اور رسد کے اصول کے مطابق آٹے کے ساتھ ساتھ بیسن، سوجی اور چوکر کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved