امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن کی تیاری مکمل کر لی

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق چند روز تک تاجروں اور صنعتکاروں کو حتمی نوٹس مل جائیں گے، تاجروں کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ٹیکس چند ہزار جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بیشتر تاجروں اور صنعتکاروں نے متعدد پلاٹ لے رکھے ہیں اور ان کے بیرونِ ملک بھی بزنس ہیں، کئی بار ان تاجروں اور صنعتکاروں کو پورا ٹیکس دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔

لاہور کی اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ، انارکلی، لبرٹی، مال روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹائون اور دیگر علاقوں کے تاجروں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں کا 10 سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجروں کو شامل کیا جائے گا، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے، حکم امتناعی خارج ہو جائیں گے، آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نہ کسی سے زیادتی ہو گی نہ زائد ٹیکس لیں گے، تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں، حکومت سنجیدہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved