امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری

لاہور/کراچی/کوئٹہ( این این آئی)سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ میں شکارپور کے گائوں مصری واہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گوادر، پسنی، جیونی اور سربندن میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔مکران کوسٹل ہائی وے پرنس آف ہوپ کے مقام پر ٹریفک معطل ہو گئی، سرگن شونٹھر ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی و گردونواح میں بوندا باندی ہوئی، فیروز پور روڈ، کینال اور جیل روڈ کے مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں بارش 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مغربی ہوائوں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہو گا۔

صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ، بفرزون، فیڈرل بی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کیماڑی، شاہراہ فیصل، ماڑی پور، صدر، میٹروول، گلبائی، لیاری، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، قائد آباد، کورنگی، کلفٹن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، شیر شاہ میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ،اس کے علاوہ لیاقت آباد، عائشہ منزل، کریم آباد، ناظم آباد،گلشن جمال، یونیورسٹی روڈ، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہاجبکہ کلفٹن میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے صوبہ میں بارشوں کے پیش نظر کسانوں کی مدد کے لیے زرعی ایمرجنسی ریپڈ ریسپانس یونٹ بھی قائم کردیا۔محکمہ زراعت کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔سیکرٹری زراعت کے مطابق زرعی ایمرجنسی ریپڈ ریسپانس یونٹ کاشتکاروں اور کسانوں کو بارشوں کے دوران مدد اور آگاہی فراہم کرے گا۔محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ کاشتکاروں کے ساتھ گھر گھر جاکر کسانوں کو حفاظتی انتظامات سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

سیکرٹری زراعت نے ہدایت جاری کی ہے کہ محکمہ زراعت کے تمام ڈویڑنل اور ضلعی افسران اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور کسانوں کی مدد کریں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کراچی میں بجلی سپلائی کا نظام مستحکم ہے، ٹیمیں مدد کے لیے موجود ہیں، بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، بارش میں برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے ترسیلی تنصیبات سے فاصلہ قائم رکھیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب عارضی طور پر بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved