امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے،یہ سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔احسن رضا اور علیم ڈار سمیت پانچ امپائرز سیریز کے میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں،

زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔67سالہ پائی کرافٹ 144 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور پانچوں میچوں میں ذمہ داری نبھاکر وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفریرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔ اسوقت نیوزی لینڈ کے جیف کرو 175 اور سری لنکا کے رنجن مدوگالے 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

49سالہ احسن رضا اسوقت آئی سی سی کے امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔55سالہ علیم ڈار جو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ رہ چکے ہیں ابتک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ علیم ڈار کے علاوہ فیصل آفریدی، آصف یعقوب اور راشد ریاض آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں۔احسن رضا اور علیم ڈار 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے،

فیصل آفریدی ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ راشد ریاض ریزرو امپائر ہونگے۔20اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اورعلیم ڈار ہونگے،احسن رضا ٹی وی امپائر جبکہ فیصل آفریدی ریزرو امپائر ہونگے۔ 21اپریل کو راولپنڈی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری احسن رضا اور آصف یعقوب کے سپرد کی گئی ہے۔ راشد ریاض ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ علیم ڈار ریزرو امپائر ہونگے۔25اپریل کو لاہور میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور راشد ریاض ہونگے۔

ٹی وی امپائرآصف یعقوب جبکہ ریزرو امپائر احسن رضا ہونگے۔27اپریل کو لاہور میں ہونے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرز کے طور پر راشد ریاض اور فیصل آفریدی کی تقرری کی گئی ہے۔ علیم ڈار ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ آصف یعقوب ریزرو امپائر ہونگے۔ 18اپریل کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جس میں احسن رضا اور علیم ڈار (آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ٹی وی امپائر)، راشد ریاض (ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری) ہونگے۔

20اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جس میں آصف یعقوب اور علیم ڈار( آن فیلڈ امپائرز )، احسن رضا(ٹی وی امپائر)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری) ہونگے۔21اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جس میں احسن رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز )، راشد ریاض (ٹی وی امپائر)، علیم ڈار (ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری) ہونگے 25،اپریل میںچوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،فیصل آفریدی اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (ٹی وی امپائر )، احسن رضا (ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری)ہونگے ۔27اپریل کو پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا، راشد ریاض اور فیصل آفریدی(آن فیلڈ امپائرز )، علیم ڈار(ٹی وی امپائر)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری ) ہونگے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved