امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی فلم ’’دغا باز دل ‘‘کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی

لاہور ( این این آئی) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی کامیڈی فلم دغا باز دل نے ریلیز کے پہلے دو دن میں ملک بھر سے ریکارڈ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔دغا باز دل عید الفطر پر ریلیز ہونے والی واحد نئی فلم تھی، اس کے ساتھ عید کے موقع پر 2022کی بلاک بسٹر فلم ’’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘جب کہ فروری 2024 میں ریلیز کی جانے والی ’’ٹکسالی گیٹ ‘‘کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔

عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں 6کے قریب ہولی وڈ فلمیں بھی ریلیز کی گئی تھیں اور ’’دغا باز دل ‘‘کا 9 فلموں کے ساتھ مقابلہ تھا۔’’دغا باز دل ‘‘نے ریلیز کے پہلے دو دن میں مجموعی طور پر 3کروڑ 10لاکھ روپے کمائی کرکے نیا اعزاز حاصل کیا۔فلم کے ہدایت کار روف وجاہت نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’’دغا باز دل ‘‘نے عید کے پہلے دن ایک کروڑ 20لاکھ جب کہ دوسرے دن ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمائی کی۔

فلم نے ابتدائی دو دن میں مجموعی طور پر تین کروڑ 10لاکھ روپے کماکر نیا اعزاز حاصل کیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم پہلے ہی ہفتے 10کروڑ روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔’’دغا باز دل ‘‘میں مہوش حیات، علی رحمن اور مومن ثاقب نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ، لیلیٰ واسطی، بابر علی اور شاعر علی زریون بھی شامل ہیں۔فلم کو پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved