امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کے تعاون سے پاکستان کا ریلوے کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے تاکہ بھاری مالی نقصانات سے بچا جا سکے اور ریلوے کے انفراسٹرکچر میں گرین انرجی کی بنیاد رکھی جا سکے۔گوادر پرو کے مطابق ابتدائی طور پر ذیادہ بجلی کی کھپت والی 100 سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ایک بار شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد، اس ادارے کے لیے کم از کم ایک ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔

سینئر پی آر حکام کے مطابق حکومت پاکستان اور چینی کمپنیاں ایک عملی ڈیل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اعلی معیار کی سبز اور پائیدار ترقی کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو ہم آہنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ایک اور پی آر اہلکار نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے اور پاکستان کے لوگوں کے لیے سماجی و اقتصادی فوائد لاتے ہوئے ترقی کو تیز کیا ہے۔

کاربن سے پاک عالمی معیشت کو فروغ دینے کے لیے چین کا عزم قابل تعریف ہے۔گوادر پرو کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے نیسپاک کو منتخب سائٹوں پر سولر پینلز کی تنصیب کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے لیے تفویض کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے رہائشی کمپلیکس میں سے اب تک 26,660 میں سے 16,535 کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (Discos) اور کراچی الیکٹرک کو مالی نقصانات سے بچانے کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “رہائشی کمپلیکس کے بجلی کے میٹر محکمہ کی جانب سے ڈسکوز میں منتقل کیے جا رہے ہیں اور اس اقدام کے نتیجے میں اب تک 1.3 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved