اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں رات گئے تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا کے شہر کرک، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ضلع اٹک، جہلم، بنوں اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ ڈیرہ بگٹی میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید برسات کی پیش گوئی کی ہے۔