امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا گیا۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پراسیکیوٹر عدنان علی کو تعینات کر دیا گیا۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے خط میں لکھا ہے کہ آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کیے، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری روکا جاتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ اپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔واضح رہے کہ رانا حسن عباس نے گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیل پر دلائل دیے تھے اور انہوں نے سارہ انعام، نور مقدم قتل کیسز میں پراسیکیوشن کی تھی۔اس کے علاوہ رانا حسن عباس نے زیادتی سے متعلق عثمان مرزا کیس میں بھی پراسیکیوشن کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved