امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرگیا، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد /کراچی/ کوئٹہ/حب(این این آئی) درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک حب میں عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرگیا، حادثے میں 18 افراد جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے جبکہ وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر حب کو شدید زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک حب میں عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرگیا، حادثے میں 18 افراد جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی میتیں کراچی میں سہراب گوٹھ کے ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئیں، 35 زخمیوں کو علاج کیلئے سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے، دیگر زخمی حب کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق 38 زخمیوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔پولیس کے مطابق زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، جو شاہ نورانی جا رہے تھے، گاڑی مکلی سے عید کے دن دو بجے دوپہر نکلی اور آٹھ بجے حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔پولیس کے مطابق ایمبولنسز کی تاخیر کی وجہ سے شدید زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں کراچی منتقل کرنا پڑا۔دریں اثناء وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ حب حادثے کے 52 زخمی ہسپتال لائے گئے تھے، جن میں سے 40 کو ڈسچارج کر دیا گیا ،2 بچے بھی زیرِ علاج ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے تصدیق کی کہ حب حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم ایک اورزخمی شخص دم توڑ گیا جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی ۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہ پوری کوشش ہو گی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، ٹراما سینٹر کے 5 زخمی وینٹی لیٹر پر ہیں، جب تک زخمی وینٹ پر ہیں ان کی صحت کو تشویش ناک ہی کہیں گے، 2 بچوں کا علاج این آئی سی ایچ میں ہو رہا ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق جام غلام قادر ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی۔ترجمان نے کہا کہ کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر حب کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved