امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کینیڈین بینک کی اعلیٰ عہدیدار اپنے ماتحت محبوب کو نوازنے پر برطرف

اوٹاوا (این این آئی)کینیڈا کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف فنانسر آفیسر کو بینک نے ادارے کے ملازم سے معاشقہ ظاہر نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔2021 میں کینیڈا کے سب سے بڑے بینک رائل بینک آف کینیڈا مین طور چیف فنانسر آفیسر لگنے والی نادین آہن کو بینک کی جانب سے اس بات پر نوکری سے فارغ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملازم کے ساتھ نجی تعلقات کو ظاہر نہیں کیا تھا۔

جبکہ نادین آہن پر اْس ملازم کو پروموشن دینے اور سیلری بڑھوانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے نجی تعلقات ہیں۔اسی بنا پر ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد بینک نے نادین آہن اور ان کے معشوق کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آہن کے خلاف الزامات پر آگاہ تھے، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس میں یہ بات ثابت ہوئی کہ انہوں نے بینک کے کوڈ آف کنڈکٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔

جبکہ ملازم کے ساتھ نجی تعلق ظاہر نہ کر کے پالیسی کی خلاف ورزی کی، جبکہ ملازم کو غیر معمولی طور پر پروموشن دینے پر بھی ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔تاہم تحقیقات کے دوران خاتون افسر کے خلاف فنانشل مسکنڈکٹ کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔50 سالہ آہن رائل بینک آف کینیڈا میں بطور ہیڈ آف ہول سیل فنانس انویسٹر ریلیشنز ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں۔ جبکہ بینک کی جانب سے ان کے متبادل کے طور پر کیتھرین گبسن کو عارضی چیف فنانشل آفسیر تعینات کیا گیا ہے۔جو کہ بینک میں سینئر وائس صدر، فنانس اینڈ کنٹرولر کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال بی پی کے سی ای او برنارڈ لوونے نے بھی ملازم سے نجی تعلق ظاہر نہ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved