امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فلسطین میں تربوز کو جلا کر بنائی جانے والی مزیدار ڈِش کے چرچے

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی )فلسطین میں تربوز کو جلا کر بنائی جانے والی ڈش کے دنیا بھر میں چرچے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں یہ ڈِش بنائی جاتی ہے اسے مقامی زبان میں تربوز کا سلاد بھی کہا جاتا ہے ، یہ ڈش لذت اور تازگی میں سب سے منفرد ہوتی ہے ۔تربوز سے تیار کردہ لازیمہ اجار یا کرسہ کے نام سے معروف علاقائی کھانے ہیں جن کی تیاری میں خاصا وقت بھی درکار ہوتا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق عرب باشندے تربوز سے تیار کی گئی اس خصوصی ڈش کو بھی بہت پسند کرتے ہیں ،یہ علاقائی ڈِش سال کے صرف دو ماہ کے لیے ہی دستیاب ہوتی ہے ۔ اس کے لیے چھوٹے سائز کے تربوز استعمال کیے جاتے ہیں ۔ ان تربوزوں کو آگ پر بھون لیا جاتا ہے۔بھونے ہوئے تربوز کا چھلکا اتار لیا جاتا ہے ۔ اور پھر گوشت ، بینگن اور باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ، لیموں ، لہسن ، پیاز ، اور زیتون کے تیل میں ملایا جاتا ہے ۔اس سارے آمیزے کو مٹی کے بڑے سے پیالے میں مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے ۔تاریخ دانوں کے مطابق اس ڈش کی ابتدا سو سال قبل مصر کے صحرائی علاقے میں ہوئی تھی ، مگر کئی افراد کا دعوی ہے کہ یہ فلسطینی لوگوں کی روائیتی ڈش ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved