امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، کل نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم کا اعلان ہوگا، محسن نقوی

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل منگل کو ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے عثمان خان کے نام پر سلیکشن کے لیے غور کیا جا رہا ہے اور وہ قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ 18 اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان منگل 9 اپریل کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی کوچز کا فیصلہ 14 اپریل تک ہو جائے گا, یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کے ساتھ کوچنگ کے معاملات طے ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے تاہم اس کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے یا نہ آنے کا معاملہ قبل از وقت ہے،

پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز منگل کو پریس کانفرنس میں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان، عماد وسیم، محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان، افتخار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، وسیم جونیئر، عباس آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے، ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد کیا جائے گا، نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات انجام دیں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved