امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا، بابراعظم

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران افغانستان سے شکست کا بہت افسوس تھا اس روز ساری رات سو نہیں سکا تھا۔ ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ بھارت اورخصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پردکھ ہوا تھا،اس رات سو نہیں سکا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محنت اورلگن کامیابی کی بنیاد ہے تاہم کیرئیرکے ابتدا میں منصور رانا،اعجاز احمد اور علی ضیا نیبہت مدد کی۔کپتانی سے متعلق کپتان بابراعظم نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، بیٹنگ اورکپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں کیونکہ ان کو رن آؤٹ ناپسند ہے۔

بابراعظم نے آئندہ ورلڈکپ سے متعلق عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں گے، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے،کین ولیم سن کی کورڈرائیو پسند ہے ، پیٹ کمنز سب سیمشکل بولرہیں۔مزید برآں اپنی شادی اور تیاریوں سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبردرست نہیں اورنہ ہی ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved