امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہائیکورٹ کاکمسن بچے کی دستاویزات تبدیل کر کے بیرونِ ملک لے کر جانے کے معاملے پر وزیر خارجہ پر اظہارِ ناراضی

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے باپ کی جانب سے کمسن بچے کی دستاویزات تبدیل کر کے بیرونِ ملک لے کر جانے کے معاملے پر ماں کی درخواست پر سماعت کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار پر اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہم وزیر خارجہ کو بلواتے ہیں پھر وزیر اعظم کو بلوا لیں گے، یہ خاتون 3 سال سے دھکے کھا رہی ہیں، آپ کے وزیر 3 سال سے ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی کارکردگی گنواتے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمدنے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔دورانِ سماعت سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے بتایا کہ میں نے پچھلے ہفتے سے چارج لیا ہے، اس کیس کو ٹیک اپ کر لیا ہے، تاخیر ہوئی ہے اس پر معذرت خواہ ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمدنے کہا کہ ہم وزیر خارجہ کو بلواتے ہیں پھر وزیر اعظم کو بلوا لیں گے، یہ خاتون 3 سال سے دھکے کھا رہی ہیں، آپ کے وزیر 3 سال سے ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی کارکردگی گنواتے ہیں، اصل میں ان کی کارکردگی کچھ نہیں ہوتی۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ آپ اپنی مرضی کا وقت بتائیں، لمبا ٹائم نہیں ملنا، 1 ہفتہ یا 2 ہفتے ہوں گے۔سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہا کہ یہ 2 ملکوں کا معاملہ ہے، بیلجیئم سے رسپانس کتنے دنوں میں آتا ہے میں کنفرم نہیں بتا سکتا، ہمیں 2 ماہ کی مہلت دے دیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمد نے سیکرتری داخلہ کو جواب دیا کہ 2 ماہ کا وقت نہیں ملنا، آپ نے عدالت سے دھوکہ کیا ہے، کبھی کہتے تھے کہ ملزم بیرونِ ملک سے گرفتار ہو گیا، آپ نے ایسی ٹیم بنائی ہوئی ہے جو بالکل فارغ ہے، آپ نے بدنام لوگ بھرتی کیے ہوئے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دونوں طرف سے سیاست ہو رہی ہے، عید کے بعد اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔اس موقع پر عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر اسحاق ڈار پر اظہارِ ناراضی کیا۔عدالت نے وزیر داخلہ داخلہ محسن نقوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دوبارہ تازہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے 1 ماہ میں کمسن بچے کی بیرونِ ملک سے واپسی سے متعلق پیش رفت رپورٹ مانگ لی۔عدالت نے مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved