امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بیلا حدید کی بہن نے اسرائیل کو بینقاب کرنے کیلئے پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی

نیویارک (این این آئی)امریکی سْپر ماڈلز بیلا اور جیجی حدید کی بہن فیشن ڈیزائنر اور فلم پروڈیوسر الانا حدید نے گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کو پوری دْنیا کے سامنے لانے کے لیے فلم پروڈکشن کمپنی متعارف کرادی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق الانا حدید نے اپنی پروڈکشن کمپنی کا لوگو فلسطین کے جھنڈے سے مشابہت رکھنے والے پھل تربوز کو رکھا ہے، صرف یہی نہیں اْنہوں نے اپنی کمپنی کا نام بھی ‘واٹر میلون پکچر’ رکھا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الانا حدید اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور مظالم کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم ( Off Walled) بنائیں گی جوکہ بہت جلد ریلیز ہوگی۔واٹر میلون پکچر کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر کچھ ٹیزر پوسٹ کیے گئے ہیں جن میں فلسطین پر مظالم کی تاریخ دکھائی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا۔پروڈکشن کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پرومو میں بتایا گیا کہ اب ہماری پروڈکشن کمپنی فلسطین کا کیس پوری دنیا کے سامنے لانے کے لیے میدان میں موجود رہے گی، ہم ہر پلیٹ فارم پر فلسطین کا قصہ اپنے انداز میں حقائق کے ساتھ پیش کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved