امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بالی ووڈ خانز نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کروائی، نادیہ خان

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بالی ووڈ خانز(شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان)نے ان پر پابندی عائد کروائی۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نادیہ خان نے کہاکہ جب فواد خان جیسے ہمارے اداکاروں نے بھارت میں کام کرنا شروع کیا اور وہ بھارتی عوام میں مقبول ہوگئے تو بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز پاکستانی اداکاروں سے ڈر گئے تھے۔

نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں سمیت بالی ووڈ کے چند ٹاپ اسٹارز کو بھی پاکستانی اداکاروں سے مسئلہ تھا،پھر انہوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے ہمارے اداکاروں پر بھارت میں پابندی لگوائی۔انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات کا ڈر نہیں تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارت میں فلمیں آفر ہوں گی بلکہ وہ یہ دیکھ کر خوفزدہ تھے کہ بھارتی لوگ پاکستانی اداکاروں کے دیوانے ہیں۔نادیہ خان نے کہاکہ ہمارے اداکار اپنی فلموں اور ڈراموں میں نہ اپنی باڈی دکھاتے ہیں، نہ لڑائی کے سین کرتے ہیں بلکہ اپنی آنکھوں، پرفیکٹ ڈائیلاگ ڈلیوری اور صاف اردو سے ہی مداحوں کو دل جیت لیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہاکہ بھارت کے لوگ پاکستانی اسٹارز کے پیچھے پاگل ہیں، وہ ہمارے اداکاروں سے عشق کرتے ہیں، وہاج علی اور بلال عباس کے حالیہ ڈراموں نے بھارت میں خوب مقبولیت حاصل کی ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ ان اداکاروں کے دیوانے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ خانز(شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان)ڈر گئے کہ کہ اگر یہ نوجوان پاکستانی لڑکے ان کی انڈسٹری میں آگئے تو ان کا کیریئر مشکل میں پڑ جائے گا کیونکہ ہمارے نوجوان اداکاروں کی عمر کا کوئی اداکار بالی ووڈ میں مقبول نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved