امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ،سیاسی جہنم سے نکلنے کا راستہ دکھائی نہیں دیتا، شیخ رشید

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،سیاسی جہنم سے نکلنے کا راستہ دکھائی نہیں دیتا، نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے ،(ن) لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائے گی ،20دن بڑے اہم ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ آمنے سامنے ہوگی ۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اڈاری پرندے پیپلز پارٹی کے ٹوکرے میں بھی بھیجیں جائیں گے ،مختلف مصالحوں سے کھچڑی پکے گی ،جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی افراط زرگروتھ منفی آئی ایم ایف سے کٹی کاروبارتباہ ،معیشت غرق ،مالیاتی مدد ناپید ،ملک جل رہا ہے ور انکو دوروں کی پڑی ہے ۔

زندگی میں پہلی بارعدلیہ اور عدل کوبے بس پایہ ،حکومت نے عدل انصاف اورججوں کے فیصلے کو بھی نظر بند کردیا ہے ،کیا قید ہے کیا رہائی ہے ،عدلیہ سے رہائی اور جیل کے گیٹ پر گرفتاری کا نیا پروانہ ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ گیڈر اور گدیں قوم کونوچ رہیں ہیں ،گدھوں نے اسلام آباد کے 27 کلو میڑ کے اصطبل پرقبضہ کر لیا ہے ،24 کروڑ لوگ بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں ۔سیاسی جہنم سے نکلنے کا راستہ دکھائی نہیں دیتا، حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،آگے کھائی اور پیچھے گھڑاہے ،حکومت بے فکر ہے کیونکہ انکی ساری مال دولت اور جائیدائیں ملک سے باہر ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved